8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3درخواستیں عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد(پاکستان امیج)8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عام انتخابات مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،درخواستگزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے،عدالت نے 8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات2024میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *