75 روپے کا نیلا نوٹ اصلی ہے یا پھر سبز والا ؟ سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

کراچی(پاکستان امیج)سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔بعد ازاں سٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔
سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہےکہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *