6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا،پی ٹی اے کے مطابق غیراستعمال شدہ سمز کی واپسی پر 200 روپے چارجز لگائے جائیں گے اور ان چارجز کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کراسکتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق غیرقانونی سم کے اجرا کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنےکی اجازت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *