کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ حرا نے دلچسپ دعویٰ کرتے ہوئے اپنے شوہر مانی کو 6 بالی وڈ فلم سٹارز سے ملا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوہر کی “شدید” تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی ادائیں، ہریتھک کی باڈی، بوبی دیول جیسے مضبوط بال، سلو بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے کمار جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسی معصومیت ملائی جائے تو ایک مانی بنتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے حرا اپنے شوہر کا ہالی وڈ سٹار ٹام ہینکس سے بھی موازنہ کر چکی ہیں۔
Pakistan Image