بحیرۂ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

کراچی(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان ہے، جو آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تشکیل پا سکتا ہے۔ یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ آج نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 36 گھنٹوں میں یہ کم دباؤ ’ڈپریشن‘ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *