38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دےدیا، گیلپ سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج) 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جبکہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالی سروے رپورٹ کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کےلیے نواز شریف سےامید باندھ لی، 22 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو واحد امید کہا ہے جبکہ 30 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔اسنیپ پول کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر بھی 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی، 80 فیصد نے تقریر کی تعریف کی، 50 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کےلیے بہتر قرار دیا۔51 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی ن لیگ کے انتخابات جیتنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *