کراچی (پاکستان امیج )نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں سے8 محرم کے جلوس آج برآمد ہوں گے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔ایم اے جناح روڈ،کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں۔کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *