24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،لاہور،چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھامیں آندھی طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہے،گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی،راولپنڈی میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کردیاگیا،ڈی جی کاکہنا ہے کہ نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشی انخلاف کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *