24اکتوبر تک فوادچودھری کی طبیعت ٹھیک،اس بہانے آپ سے ملاقات بھی ہو جائے گی، ممبر الیکشن کمیشن کا اسد عمر سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر نثار درانی نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ 24اکتوبر تک فوادچودھری کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی،اس بہانے آپ کی ان سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل نے کہاکہ فوادچودھری بیمار ہیں اس لئے نہیں آئے، ممبر اکرام اللہ نے کہاکہ آپ نے رویہ اپنا لیا ہے کہ یہاں پیش نہیں ہوتے،اس پر ہم مناسب آرڈر جاری کریں گے۔

اسد عمر بھی الیکشن کمیشن پیش ہوئے،ممبر نثار درانی نے کہا کہ آپ کے وکیل انور منصور تو یہاں پر پیش نہیں ہوتے،اسد عمر نے کہاکہ میں آج یہاں خود پیش ہوا ہوں،سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردیں،اس وقت تک فوادچودھری کی طبیعت بھی بہتر ہو جائے گی،ممبر نثار درانی نے کہا کہ 24اکتوبر تک فوادچودھری کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی،اس بہانے آپ کی ان سے ملاقات بھی ہو جائے گی،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *