23 اکتوبر اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا

لاہور(پاکستان امیج)( نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کے آغاز کی ملک گیر احتجاج کی کال بروقت اقدام ہے ۔ 23 اکتوبر جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پُرامن احتجاج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے تجویز کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات سے پہلے مذاکراتی کمیٹیوں کے نمائندے مل بیٹھیں اور دونوں مذاکراتی کمیٹیاں مذاکرات کی سفارشات کو حتمی شکل دے دیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ابھی تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے معاملے میں پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرول پر فی لٹر لیوی بھتہ کے خاتمے سے عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *