20کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا، 2650 میں فروخت ہونے لگا

پشاور(پاکستان امیج)پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پشاور میں کچھ ہی دنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 2650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پرچون مارکیٹ میں فی کلو آٹا 10 روپے اضافے سے 140 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل پر پابندی قرار دیا ہے۔

کوئٹہ میں بھی آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، کوئٹہ میں پچاس کلو کی بوری کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 6250 روپے ہو گئی ہے۔

ڈیلرز نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع بندی کو قرار دیا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *