190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان کی کمرہ عدالت میں موجودگی کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی

اسلام آباد(پاکستان امیج)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی کے 4 جون تک ملتوی کردی گئی۔ نیب ٹیم آج 9 گواہوں کو لے کر کمرہ عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اظہر صدیق، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے وکیل عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، وکلاء صفائی نے عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

عدالت نے کہا کہ وکلا گرفتار نہیں ہیں، سماعت ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جس پر وکلا صفائی نے مؤقف دیا کہ گواہوں پر جس وکیل نے جرح کرنی ہے ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم وکلا کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ہی چار جون تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *