190ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل عنصر کیانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور تفتیشی افسر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،معاون وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ سینئر وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، تھوڑا وقت دے دیں، سینئر کونسل سے کنفرم کر لیتا ہوں کیا ہدایات ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں توسیع ہو گئی ہے ، سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہو سکتی۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *