190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل کیس؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تفتیش

راولپنڈی(پاکستان امیج)اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرکے واپس چلے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم کے پہلے رکن اپنی تفتیش مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں سابق وزیراعظم سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی،نیب کی دوسری 2رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے،نیب کی دوسری ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کریگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *