190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹرشبلی فراز کا کہناتھا کہ القادر ٹرسٹ سے حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا، القادر ٹرسٹ سے بانی اور بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہم ثابت قدم ہیں،آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ بانی اور کارکنوں پر بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *