19 ارب روپے کہاں گئے؟ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں پر سنگین سوالات

اسلام آباد(پاکستان امیج)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں بی آئی ایس پی کے سال 2010 سے 2023 تک کے آڈٹ اعتراضات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم متعلقہ صوبے یا ضلع سے باہر منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ حکام کے مطابق ملتان کی ایک ہی فرنچائز سے 39 مختلف اضلاع کے افراد کو بی آئی ایس پی کے تحت رقم دی گئی، جبکہ قانون کے مطابق متعلقہ صوبے سے باہر رقم نکلوانا سخت منع ہے، 21 لوگ ایسے ہیں جن کی ڈیتھ (موت) ہو چکی ہے۔

کنوینر کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ کمیٹی نے 8 ماہ قبل یہ آڈٹ پیرا ایف آئی اے کو بھیجا تھا، لیکن کسی افسر نے اب تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا ان کی تفصیل دی جائے۔

پی اے سی نے بی آئی ایس پی کو تمام ریکارڈ کی فراہمی کیلیے 15 دن کی مہلت دے دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *