18 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز،آسٹریلیا کی کلیر پولوساک امپائرنگ کریں گی

کراچی (پاکستان امیج )آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام8 میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹر اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لئے ریزرو امپائرز ہوں گی۔
26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے کلیر پولوساک کے ساتھ فیصل آفریدی (پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل) ، فاروق علی خان اور طارق رشید شامل ہوں گے۔فاروق علی خان اور طارق رشید پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں جبکہ عافیہ امین، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریزرو امپائر ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *