دبئی (پاکستان امیج) بھارت کی معروف سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی اکثر اوقات نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اذہان بھی اسپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتا ہے۔اذہان مرزا ملک کا پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔

اب ثانیہ مرزا نے اذہان کی نئی تصویریں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہیں جن میں اس ننھے سے بچے کو نماز پڑھتے اور دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اذہان مرزا ملک کو سورتیں بھی یاد کروا رہی ہیں، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے بعد سے اذہان اپنی والدہ ثانیہ کے پاس ہیں۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی خود تربیت کر رہی ہیں اور اُن کی ناصرف کھیل بلکہ مذہبی تعلیم پر بھی کافی دھیان دے رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *