16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کتنے روپے فی لیٹر کمی کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے خوشخبری سنا دی

کراچی(پاکستان امیج)آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کاکہنا ہے کہ 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،او ایم سیز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے لیٹر کمی کا تخمینہ ہے،حتمی قیمت کا اندازہ 13اور14جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گا۔

یادرہے کہ 17 جون کو عیدقرباں ہے جبکہ 16 تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *