اسلام آباد(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہہ دیا کہ الیکشن ہونے جا رہےہیں،10تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا،قلم دوات کے نشان پر راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ عوام میں جذبہ نہیں، بھوک ، افلاس اور مہنگائی ہے،جو ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے،مجھ پر 68کیسز بنے ہیں اللہ مجھے کامیابی دے گا،میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
Pakistan Image