اسلام آباد(پاکستان امیج)فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو نگران عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ لو گ ماضی میں اہم عہدوں پر رہے ہیں اب بھی ہیں ہو سکتا ہے مجبوری ہو۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کے ممبران اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹایا جائے،وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے،ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر)اکرام اللہ نے کہاکہ توقیر شاہ ریتائرڈ ہیں حاضر سروس؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کو عہدہ دیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ لو گ ماضی میں اہم عہدوں پر رہے ہیں اب بھی ہیں ہو سکتا ہے مجبوری ہو، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اگر خدانخواستہ آج ان کی موت ہو جائے تو کیا کوئی اور بندہ نہیں ہوگا؟چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ ماضی کی حکومت میں رہنے والے غیرجانبدار نہ ہوں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آرٹیکل 218کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدارانہ ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Pakistan Image