یہ ایسا مقدمہ ہے جو ہر صورت لگنا چاہئے تھا،ہم نے تاخیر کرنا ہوتی تو فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کا نیا بنچ بنا دیتے،چیف جسٹس پاکستان کے انتخابات سے متعلق کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایسا مقدمہ ہے جو ہر صورت لگنا چاہئے تھا، آج وکلا کے پاس مقدمے کی فائل ہی نہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کے بعد ہم نے اہم مقدمات لگانا شروع کر دیئے،میڈیا پر لمبی لمبی تقریریں اور کمرہ عدالت میں وکیل کے پاس کچھ نہیں ہوتا،ہم نے تاخیر کرنا ہوتی تو فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کا نیا بنچ بنا دیتے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 90روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ درخواست گزار منیر احمد نے بھی جلد سماعت کی درخواست نہیں دی،میڈیا پر انتخابات کیس پر لمبی لمبی بحث ہوتی ہے،ہم کیس لگائیں تو الزام، کیس نہ لگائیں تو بھی ہم پر الزام۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ یہ ایسا مقدمہ ہے جو ہر صورت لگنا چاہئے تھا،آج وکلا کے پاس مقدمے کی فائل ہی نہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کے بعد ہم نے اہم مقدمات لگانا شروع کر دیئے،میڈیا پر لمبی لمبی تقریریں اور کمرہ عدالت میں وکیل کے پاس کچھ نہیں ہوتا،ہم نے تاخیر کرنا ہوتی تو فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کا نیا بنچ بنا دیتے،میڈیا پر ہم پر انگلی اٹھائے، اگر ہم غلطی پر ہیں، کیس عدالت میں چلانا ہے یا ٹی وی چلانا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *