یوٹیوب چینلز کی بندش اور لسٹ تیار ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا موقف بھی آگیا، دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)پی ٹی اے نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے۔
اپنے بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار نہیں کی اور نہ ہی وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ( پیکا 2016) اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔
ترجمان کے مطابق ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
یادرہے کہ یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ عمران ریاض اور شہبازگل سمیت چند یوٹیوب چینلز کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی گئی اور اس سلسلے میں پی ٹی اے نے فہرست تیار کرکے وفاقی حکومت سے کلیئرنس مانگ لی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *