یوٹیوب نےصارفین کے لیے سروس میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

نیویارک (پاکستان امیج) اگر آپ میں سے کوئی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کا عادی ہے تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے کیونکہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ و
یڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔

ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے لیکن نیا ڈیزائن کافی حد تک یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *