یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، فی کلو کتنے میں پڑے گی؟جانیے

اسلام آباد(پاکستان امیج)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزنے 124روپے 90پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی ،اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138روپے میں پڑے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورزکاکہنا ہے کہ آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 10روپے 37پیسے سستی چینی خریدی،یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی 60ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر کے تحت خریدی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی سٹورز نے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز نے 135روپے 27پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی،اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً150روپے میں پڑی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *