یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا،رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والا ایک کلو گھی 58 روپے مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صافین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393روپے کلو مقررہے،گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 335روپے تھی۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70روپے سبسڈی ہے،نئی خریداری مہنگی قیمت پر کرنے کے باعث قیمت بڑھانا پڑی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *