کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ تاجروں سے بات کریں گے مگر تاجروں کو بھی ٹیکس دینا چاہیے،یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی نوکری کا ازالہ کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین بے روزگار نہیں ہورہے ، دیگر محکموں میں ملازمت دیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورزمیں مافیاز فائدہ اٹھا رہے تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف زین قریشی نے بھی شرکت کی ۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا کہ بڑی دلچسپ بات سننے میں آئی کہ جو ٹیکس بنتا ہے ہم تو وہ بھی نہیں دے سکتے۔سوا کروڑ لوگ کاروبار کررہے ہیں ۔بڑی بڑی مارکیٹیں ہیں ۔ سوا کروڑ کاروبار کتنا ٹیکس دے رہے ہیں۔پاکستان کی 50 فیصد جی ڈی پی خدمات کی ہے۔ایک طبقہ بولے کہ جو ٹیکس بنتا ہے میں نہیں دے سکتا۔ جو ٹیکس دے رہا ہے وہ بھی بولے کہ میں ٹیکس نہیں دے سکتا۔اگر یہ ٹیکس نہیں دیں گے تو جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر زیادہ ٹیکس عائد ہوجائے گاکیوں کہ ملک کو تو چلنا ہے۔ریاست کے لیے ہم نے سیاست میں نقصان اٹھایا ہے۔
Pakistan Image