یوم شہداء پولیس: پنجاب بھر میں تقریبات کا آغاز

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب بھر میں پولیس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی جا رہی ہیں اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہداء پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کر کے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یوم شہداء پولیس تقریبات میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئیر پولیس افسران، شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہدا کی یادگاروں، پبلک سروس ڈلیوری سنٹرز سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کرکے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا، پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوم شہداء پولیس کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں، شہداء پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *