یورپی بینک کراچی کے گندے پانی کی صفائی کیلئے 20 ارب روپے دے گا

کراچی (پاکستان امیج)یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کے لیے 60 ملین یورو (تقریباً 20 ارب روپے) کے فنڈز کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کی تقریب یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے 15 ویں پاکستان ای یو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق معاہدےکے تحت یورپین انویسٹمنٹ بینک کی مالی معاونت سے کراچی میں پانی کی صفائی کے اہم مراکز کی بحالی اور تعمیر کی جائےگی۔

اس منصوبے سے صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آبی تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *