یواے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کو ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا

ابوظبی(پاکستان امیج ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالرکو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 1، 1 ارب ڈالر کے دو عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے آغاز میں قرض رول اوول کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *