کراچی(پاکستان امیج) معروف پاکستانی نجومی سامعہ خان نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنی زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے کہا کہ میں نے یمنی زیدی کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں، مجھے وہ ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، شوبز میں ان جیسے لوگ بہت کم ہیں۔سامعہ خان نے یمنی زیدی کے کیریئر کے حوالے سے کہا کہ یمنی زیدی خوش قسمت ہیں، ان کا شوبز میں کیریئر کافی کامیاب رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں اپنے نام کرنے والی ہیں جبکہ وہ اس انڈسٹری میں طویل عرصہ گزاریں گی۔
انہوں نے یمنی زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ یمنی زیدی رواں سال کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گی لیکن ان کی شادی 2025 میں ہوگی۔یاد رہے کہ حال ہی میں یمنی زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم نایاب کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اچھے دل کا انسان ہو، ذہین ہو، محبت کرنے والا ہو لیکن ان سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔
Pakistan Image