یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کے پُرجوش ڈانس کی ویڈیو وائرل

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور ساتھی اداکارہ یشما گل کے دھواں دار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیوز ہانیہ عامر کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی کی تقریب کی ہیں جس میں ہانیہ نے یشما اور دیگر لوگوں کے ساتھ پرفارم کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے منفرد انداز اور اسٹیج پر ان کے شاندار رقص کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ بن چکی ہیں جنہوں نے بےحد کم وقت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *