یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری کا خطاب دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈر واٹر ویڈیو دیکھ کر انہیں جل پری کے خطاب سے نواز دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی موج مستی، کبھی اسنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ انڈر واٹر ویڈیو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو خوب بھا گئی۔اس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو جل پری کے خطاب سے نواز دیا جبکہ دیگر انہیں کیوٹ قرار دے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *