یزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

اداکارہ نیلم منیر اند دنوں اپنی دبئی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریب کے بعد سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی میں صرف قریبی گھر والوں نے شرکت کی تھی، اور انہوں نے شادی کے ایک ماہ بعد اس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

نیلم منیر نے شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ بھی شیئر کیا، جس میں وہ روایتی عربی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ اس لباس کے باعث ان کی قومیت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

اب تک نیلم منیر نے اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن کئی مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے جبکہ یاسر شامی نے ان کے عربی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم اب ندا یاسر نے بھی نیلم کے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہماری بہت خوبصورت اور مشہور اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔‘

ندا نے مزید کہا، ’کئی لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ وہ عربی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ ہم ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعا کرتے ہیں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *