ہوٹلوں سے کھانے والے خبردار، مردہ مرغیوں کی سپلائی جاری، چھاپے کے دوران بھاری مقدار پکڑی گئی

سرگودھا (پاکستان امیج) سرگودھا میں مردہ مرغیوں کی سپلائی جاری ہے، چھاپے کے دوران 500 کلو کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق مردہ گوشت کا مکروہ دھندا کرنے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن کرتے ہوئے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے 500 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں سپلائی کی جاتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *