ہنگو (پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image