ہنگو؛ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)ہنگو کے تھانہ ٹل کے علاقے چھپری وزیرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے دوران پولیو ڈیوٹی پر اہلکار شہید ہوگیا اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد مزید نفری روانہ کی گئی، پولیس اور حـمـلہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

شہید اہلکار اسرار الحق پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا، جس کا تعلق شانگلہ سے ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹل کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دو دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری اور دلیری سے دہشتگرد حملہ ناکام بنایا، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ ہنگو میں پولیو مہم جاری رہے گی، دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *