ہنزہ کو کراچی جیسا بننا ہے یا لاہور جیسا؟ خرم دستگیر کے سوال پر میئر کراچی کا جواب

کراچی(پاکستان امیج)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری آتی ہے تو حکومت عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما ہنزہ میں الیکشن مہم میں کہہ رہے تھے کہ ہنزہ لاہور جیسا ہو یا کراچی جیسا، خرم دستگیر کہہ رہے تھے 5 سال میں گلگت بلتستان پنجاب جیسا ہو یا صوبۂ سندھ جیسا۔

میئر کراچی نے کہا کہ مشکل حالات میں پنجاب حکومت نظر آئے نہ آئے چیئرمین پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لیے بنائے جا رہے ہیں، 12 لاکھ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کے سپرد کر چکے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاہور کا موازنہ کراچی شہر سے کرتے ہیں تو کراچی تو غریب پرور شہر ہے، یہ وہ شہر ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ آتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی غریبوں اور مخلصوں کی مدد کرتا ہے، میں تو چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بنے اور ملک کی خدمت کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو کھوکھلے دعوؤں کی طرف نہیں عوام دوست حکمتِ عملی کی طرف جانا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email