ہم یقیناً نیا پاکستان بنائیں گے،جہانگیر ترین

ٹیکسلا (پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم یقیناً نیا پاکستان بنائیں گے،عوام کا پہلے ،اپنا بعد میں سوچیں گے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان کی استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت کے حوالے سے ٹیکسلا میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں۔ ان کی خواہش پر آیا ہوں، غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *