اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنے پر وکیل کو 2 ہزار جرمانہ کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکم ٹیکس کیس میں سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ ریونیو کا کوئی وکیل نہیں آیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا انکم ٹیکس کیس متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا بندہ ساتھ ہونے تک چل سکتا ہے۔ عدالت کو معاونت ملتی نہیں اور کہتے ہیں کیس پر سپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔
سپریم کورٹ نے ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کر دیا اور دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وکیل کو بھی جرمانہ کیا۔
Pakistan Image