ہم آپ کے ساتھ چلیں گے،مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کوفون

اسلام آباد(پاکستان امیج)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے،سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *