کامونکی (پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، ہمیں پتہ ہے اس ملک کو ٹھیک کرنے کا کیا طریقہ ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان سے غربت ختم نہیں ہو گی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہماری تمام تر ترجیح پاکستان کے عوام ہیں، ان کو جائز حق نہیں دیا گیا۔ ہم سوچ سمجھ کر وعدے کر رہے ہیں اور انہیں پورا بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں کا معیار مہنگے پرائیوٹ سکولوں جیسا بنا دیں گے، پاکستان کو ایسا زرعی ملک بنا دیں گے کہ دنیا آ کر دیکھے گی۔ تمام سرکاری ہسپتال عالمی معیار کے مطابق بنا دیں گے۔ معیشت کسی ملک کی جان ہوتی ہے، اس ملک میں انڈسٹری لگنی ضروری ہے۔ سب سے اہم چیز عوام کو روزگار دینا ہے، اب ہم ایک پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں گے۔
Pakistan Image