ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور سے بیلٹ پیپر چھپواتے، عظمیٰ بخاری کا مبینہ ویڈیو پر بیان

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے جعلی بیلٹ پیپرکی مبینہ ویڈیو پر کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،پنجاب میں فتنہ  فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور  سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنی طرف سے وزیراعلیٰ بنے ہوئے ہیں،2018میں جیتنے کے بعد آر ٹی ایس پر اس جماعت نے شور نہیں مچایا،دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،ان کا کہناتھا کہ جعلی بیلٹ پیپرز کا نیا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،پنجاب میں فتنہ  فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور  سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *