ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہوگا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور(پاکستان امیج)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا، افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں۔ جب بھی کہا گیا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔ بانی کو جیل سے منتقل کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں، میں پرچی کے ذریعے وزیراعلیٰ نہیں بنا، سب سے پہلے پاکستانی ہوں،قبائلی ہونے پر فخر ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے نام کے ساتھ زرداری ہے،بھٹو ہے نہ ہی شریف ہے، میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے،اس لیے تذلیل کی گئی، نام کےساتھ شریف، بھٹو، زرداری لکھ کر کوئی لیڈر نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ قبائلی علاقوں پر حکومت کی جارہی ہے، قبائل باہر نکل کرپی ٹی آئی کاشکریہ ادا کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *