ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنا یا اور معاشی ترقی حاصل کی،نوازشریف

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ ہماری بنائی پالیسیوں پر پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا،ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنا یا اور معاشی ترقی حاصل کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں،آپ سے ہمیشہ مشاورت کی ہے، مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے،ہماری بنائی پالیسیوں پر پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا،ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنا یا اور معاشی ترقی حاصل کی،قائد ن لیگ نے کہاکہ 1990کے بعد سے ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی،دیگر ممالک بھی ان مراحل سے گزرے ہیں،ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہئے،90کی ہماری پالیسیاں جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا،عوام کو مہنگائی، غربت سے نجات دلانا ہماری ذمے داری اور فرض ہے،اگر لوگ ترقی مانگتے ہیں، تعلیم اور صحت مانگتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے،سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

نوازشریف نے کہاکہ 2013سے 2017کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکاتھا،ہم نے چار سال ڈالر کو 104پر باندھ کر رکھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *