ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ مذہب کے نام پر خون بہائیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ مذہب کے نام پر خون بہائیں،آج تک جو لوگ قتل ہوئے ہیں اس کا ثبوت نہیں کہ انہوں نے توہین مذہب کی تھی،لوگ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کررہے ہیں،لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کاالزام لگا کر قتل کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ اقلیتوں کو روزانہ قتل کیا جارہا ہے،مذہب کے نام پر اقلیتیں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں،پاکستان میں اقلیت محفوظ نہیں یہ شرم کی بات ہے،اس پر پوری قوم کو شرمسار ہونا چاہئے، انہیں نہ شرم آ رہی ہے نہ حیا آ رہی ہے،وزیر دفاع نے کہاکہ ہم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرارداد لانا چاہتے ہیں،ہمارا آئین اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے،اپیکس کمیٹی پشاور آرمی سکول واقعے کے بعد وجود میں آئی،ایوان میں اس موضوع پر بحث کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ یہ لوگ گالی، تشدد کے ساتھ سیاست کرنا چاہتے ہیں،جب یہ مسئلہ ہاؤس میں آئے گا تو یہ لوگ بھی اس مسئلے پر بول سکتے ہیں،کل کی میٹنگ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ موجود تھے،ان کے وزیراعلیٰ کے سامنے بات ہوئی کہ یہ اقدامات کئے جائیں گے،یہ شہادتوں، پاکستانی فوج کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں،یہ لوگ آج بھی 9مئی کے موقف پر کھڑے ہیں،یہ 9مئی والے ہیں، آج بھی ہیں، کل بھی ہیں اور آنے والے کل بھی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ یہ مفادات کے تحفظ کیلئے رنگ بدلتے ہیں، پاؤں پڑتے ہیں ، باپ بناتے ہیں،یہ بجلی بند کرتے ہیں، بجلی چوری کرتے ہیں،یہ صرف اپنی سیاست کے ساتھ ہیں، یہ ملک اور آئین کے ساتھ نہیں،ان کاکہناتھا کہ میں چہرے جانتا ہوں جنہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا تھا،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،وزیر دفاع نے کہاکہ ہمارا آئین اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے،یہاں گروہ کبھی سوات میں، کبھی فیصل آباد میں قتل کرتے ہیں،جب اس موضوع پر ایوان میں بات کی جاتی ہے تو یہ آواز کا گلا گھونٹ رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ مذہب کے نام پر خون بہائیں،آج تک جو لوگ قتل ہوئے ہیں اس کا ثبوت نہیں کہ انہوں نے توہین مذہب کی تھی،لوگ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کررہے ہیں،لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کاالزام لگا کر قتل کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *