اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں چیف جسٹس پاکستان نیوجرسی سپریم کورٹ فیصلے کی مثال پیش کرنے پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سے اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کم از کم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں،ہمارا لیول اتنانہ گرائیں کہ نیوجرسی کی عدالت کے فیصلے کو بطور مثال پیش کررہے ہیں،یہ تو فیصلہ بھی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل بنچ سماعت کررہا ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آج سماعت مکمل کرنا ہے ، میں وکلا کو سننا چاہتا ہوں،جج صاحبان اپنے فیصلے میں جو لکھنا چاہتے ہیں لکھیں،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق رولز بنانے کیلئے پابند کرنے کا مطلب ہے موجودہ قانون کے مطابق رولز بنیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج ہم یہ کیس سن رہے ہیں اور ہمارے ادارے میں کیسز کا بوجھ بڑھ رہا ہے ،آج کیس کو ختم کرنا ہے، اپنے دلائل 11بجے تک ختم کریں،ہم میں سے جس کو جو رائے دینی ہے فیصلے میں لکھ دیں گے،آپ نے تحریری دلائل جمع کرائے تھے؟عابد زبیری نے کہاکہ ابھی اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت نے پہلے سے تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا تھا،اتنے سارے کاغذابھی پکڑا دیئے،کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ کیس کی سماعت میں تحریری جواب جمع کراؤ۔ہر بات میں امریکی اور دوسری عدالتوں کا حوالہ دیتے ہیں یہاں بھی بتائیں،
وکیل عابد زبیری نے کہاکہ نیوجرسی کی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کم از کم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں،ہمارا لیول اتنانہ گرائیں کہ نیوجرسی کی عدالت کے فیصلے کو بطور مثال پیش کررہے ہیں،یہ تو فیصلہ بھی نہیں ہے۔
Pakistan Image