ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے جائیں ، چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس آئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کےساتھ بھی ملاقات کی تھی،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی کےکیسز سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں ۔

بیرسٹر گوہر نےمزیدکہا 26 آئینی ترمیم کے بعد سےبانی کےکیسزکی سماعت نہیں ہوئی،آج بانی سے ملاقاتوں کادن ہے،وکلا اورفیملی ممبران اڈیالہ جیل جائیں گے،ہمارا مطالبہ ہےکہ قانون پر عمل کرتے ہوئے بانی سے ملاقاتیں کروائی جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *