ہسپتال میں زیرعلاج اداکارہ شہنازگل کے بارے میں تازہ خبرآگئی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شہناز گل پوائزننگ کی شکار ہونے کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل تھیں تاہم گزشتہ روز شہناز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں اداکارہ کو چہرے پر ماسک لگائے ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر شہناز گل کے مداحوں کی جانب سے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *