لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتالوں سے اجازت لیے بغیرغائب ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے متعلقہ ہسپتا ل رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز، نرسز اورعملے کی چھٹیوں پر پابندی بھی عائد کردی ہے ۔ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کو فوری طور پر واپس اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image